لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر ڈی سی لاہور کو 6فروری کو رپورٹ سمیت عدالت طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔