اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔