کراچی:سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھوٹے صوبوں سے ججز کی تعیناتی خوش آئند ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو نے کہا ہے کہ یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی تشخص کی بحالی کی جانب قدم ہے۔
دوسری جانب صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطا اللہ لانگو نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت صدر مملکت کو اختیار ہے کہ وہ ججز کی تقرر و تبادلے کرے۔
خیال رہےکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے 10 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے اور دوسرے صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔