کرم: پولیس چیک پوسٹیں مسمار، شدت پسندوں نے اپنا جھنڈا لگا دیا

90

وسطی کرم: شدت پسندوں نے جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے  پولیس چیک پوسٹ مسمار کر دی، پاکستانی پرچم اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی تصایر جاری کیں ہیں، چیک پوسٹ کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی، جس کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ  چند روز قبل چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کیا گیا تھا، چیک پوسٹ کو جلانے اور لوٹنے کے الزام میں 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔