لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اپنایا گیا کہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔