پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا متمنی ہے‘گیلانی

83

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔