سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور وڈیو کال فیچر 6 سال بعد بحال

35

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں واٹس ایپ کا وائس اور وڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کردیا گیا ۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اطلاع د ی ہے ، لیکن حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 ء میں وائس کالز اور 2016 ء میں وڈیو کالز متعارف کرائی تھیں اور سعودی عرب میں ان فیچرز پر پابندی 2019 میں عائد کی گئی تھی۔