کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 38.667 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 38،867 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 17.936 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.871 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.845 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.544 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آی? خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.253 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.347 بلین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 548.819 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 370.620 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 293.123 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 289.035 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 263.445 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 71.965 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 22.146 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 8.667 ملین روپے رہی۔