پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قصبے پر مسلح گروہوں کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے پورٹ او پرنس سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کینسوف پر حملہ کیا،جس میں 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کردیا گیا۔مسلح گروہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کی ناکافی تعداد کے پیش نظر قصبے میں اضافی پولیس بھیج دی گئی ہے۔