چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے کی تجدید نہیں کرینگے،پاناما

84
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں

پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کو بتادیا ہے کہ نہر پاناما کا انتظام پاناما کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ملینو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک یہ نہر چلاتا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔نہر کے انتظام میں چین کے اثر و رسوخ پر امریکی خدشات پر غور کررہے ہیں،تاہم انتظامی خودمختاری پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکام ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کا آڈٹ کر رہے ہیں جو نہر کے داخلی راستوں کے قریب 2بندرگاہوں کا انتظام کرتی ہے۔ صدر ملینو نے مزید کہا کہ انہوں نے روبیو کو ایک اہم فیصلے سے آگاہ کیا جس کے تحت وسیع اقتصادی زون قائم کرنے کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ 2017 ء کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی انتظامیہ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ شاہراہ ریشم پر پاناما اور چین کے درمیان معاہدے کو کس طرح پہلے ختم کیا جا سکتا ہے۔