اے نبیؐ، اپنی بیویوں سے کہو، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دوں۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسولؐ اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکو کار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ نبیؐ کی بیویو، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے۔(سورۃ الاحزاب:28تا30)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے پھر وہ اچھی طرح وضو کرے اورکھڑے ہو کر دو رکعت نماز پڑہے پھر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ اُسے معاف فرما دیتے ہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی :والذین اذا فعلوا فاحشۃاو ظلموا انفسہم۔ [آل عمران: 135]
(ابوداؤد)