کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی گئی۔