8 فروری سیاہ ترین دن، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صفدر عباسی

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔