کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی چوری و چھینا چھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر کے روز بھی 60 سے زاید موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں، ملزمان نے وارداتوں کے دوران گل بہار سے 2 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 1، شاہراہ فیصل 2، لانڈھی 6، ڈاکس 1، بلوچ کالونی 2، گلستان جوہر 7، پیر آباد 1، عزیز بھٹی 1، سچل 4، کورنگی انڈسٹریل ایریا 2، شرافی گوٹھ 1، شاہ فیصل کالونی 2، سرجانی ٹاؤن 2، پاکستان بازار 1، مومن آباد 1، سہراب گوٹھ 2، بہادر آباد 1، ماڈل کالونی 1، مدینہ کالونی 2، درخشاں 2، گڈاپ سٹی 2، شاہ لطیف ٹاؤن 2، کھوکھراپار 2، اورنگی ٹاؤن 1، سکھن 1، ناظم آباد 2، رسالہ 1 اور فیروز آباد سے 1، الفلاح سے 125 موٹر سائیکل نمبر KQT_1361، گلستان جوہر سے ٹویوٹا کرولا کار نمبر BAN_716، سائٹ سپر ہائی وے سے 125 موٹر سائیکل نمبر KNQ_9872 اور گلستان جوہر شہری سے موٹر سائیکل نمبر KNI_6708 چھین لی گئی۔