اخلاق سوز فلموں کے معاملے میں ایپل اور یورپی یونین کے درمیان معاملات کشیدہ

101

ایپل کے بنائے ہوئے آئی فون دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہیں۔ آئی فون استعمال کرنے والوں کی پسند و ناپسند کو ذہن نشین رکھتے ہوئے اُس کے فیچرز میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور کمپنی جدت طرازی کا بازار گرم رکھتی ہے۔

اب ایپل کو اپنے آئی فونز کے حوالے سے اخلاق سوز فلموں کی شکل میں بہت بڑی مصیبت کا سامنا ہے۔ یورپی یونین ایک خصوصی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایپل کے آئی فون استعمال کرنے والے اخلاق سوز وڈیوز آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ ایپل نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے تاہم معاملہ اُس کے ہاتھ سے اس لیے نکل چکا ہے کہ لوگ متبادل پلے اسٹور سے آئی فون کی ایپ خرید کر اپنی مرضی کے مطابق اخلاق سوز وڈیوز دیکھنا شروع کر رہے ہیں۔

آلٹسٹور کے مطابق نئی ایپ نے یورپین مارکیٹنگ ایکٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اور مکم تصدیق اور توثیق کے بعد ہی مارکیٹ میں لائی گئی ہے۔ ایپل نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ اس ایپ پر پابندی لگائے تاہم اب تک اس بات کے آثار نہیں کہ یورپی یونین پابندی عائد کرے گی۔