مظفر گڑھ: بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پر خاتون نے مقدمہ درج کروادیا

98

رنگپور: مظفرگڑھ  کے مقامی قصبے رنگپور میں ایک خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پراپنے بھائیوں سمیت 7افراد پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئےموقف اختیار کیا ہےکہ ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا  تھا کہ چوری شدہ گوبر کا ٹرک بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا مقدمہ تھا جس کو درج کرنا لازمی تھا، پولیس نے بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بروقت کارراوئی کی ہے، جس میں مزید پیش رفت کے لیے پولیس جہدوجہد کررہی ہے۔