وزیر اعظم قطر کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو

111

قطری وزیراعظم نے پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیا اور دورہ اسرائیل کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

گذشتہ ہفتے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم التھانی نے کسی بھی اسرائیلی چینل کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے دورہ اسرائیل کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔

اسرائیل کے ’چینل 12‘ کو دیے گئے اس انٹرویو میں قطری وزیراعظم، جن کے پاس قطر کے وزیر خارجہ کا عہدہ بھی ہے، نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات پر تفصیلاً بات کی اور اس مذاکراتی عمل کو ’انتہائی مشکل‘ قرار دیا۔

قطری وزیر اعظم کے پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل پر آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر صدر ٹرمپ کے سابقہ دور میں شروع ہونے والے ’ابراہم معاہدے پر بحث جاری ہے۔ مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی ایک مرتبہ پھر توجہ اِسی بات پر ہو گی کہ سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کو کیسے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ پر لایا جائے۔