چیمپئنز ٹرافی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

105
written proof of govt's refusal

دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔

آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ لاؤنج کا پیکیج ساڑھے 12 ہزار درہم کا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت کے دیگر گروپ میچز اور دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت بھی آج ہی شروع ہوگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔

اسی طرح پاکستان میں ہونے والے 10 میچز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت پیر سے شروع ہے، جو 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فائنل کے ٹکٹس کی فروخت پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد شروع کی جائے گی۔