عمران خان اور بشریٰ بی بی باعزت سر خرو ہوںگے‘مسرت چیمہ

53

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام پر امن احتجاج کر کے حکمرانوں پر واضح کر دیں گے وہ اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کو ہرگز نہیں بھولے ، وہ دن دور نہیں جب عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی باعزت سر خرو ہوںگے اور جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنانے والے منہ چھپاتے پھریں
گے ،عمران خان کی مسلسل اور انتھک سیاسی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا اسی وجہ سے حکمران بد ترین خوف کا شکار ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو دبائو میں لانے کے لئے ان کی فیملی پر بھی جبر کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ایسا کرنے والے پہلے بھی ناکام اور نا مراد رہے اور ان شا اللہ انہیںآئندہ بھی اس سے مختلف نتائج نہیں ملیں گے۔جیل میں قید عمران خان آج بھی دہائیوں سے حکومتیں کرنے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست کے لئے حقیقی خطرہ ہیں اس لئے ان کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان اور بشری بی بی سرخرو ہو کر باہر آئیں گے اور پھرنام نہاد مقبول حکمرانوں کو اپنی سیاست کو سمیٹنے کا بھی موقع میسر نہیں آئے گا ۔دعویٰ ہے جب بھی آئندہ عام انتخابات ہوںگے عمران خان کی قیادت میں 8فروری پلس ہوگا اور اسی دن سے ملک میں حقیقی آزادی اور حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گا۔