جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ

173
جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ کا گروپ فوٹو

جموں کشمیرکیمونٹی اوورسیز(جے کے سی او) کےزیراہتمام مہران ریسٹورینٹ کے وی آئی پی ہال میں کشمیری خاتون رہنما محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ جس کی صدارت قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال تھیں۔ تقریب میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ ایک مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔ ہندستان کی دس لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی۔ آزادی کشمیرکے لئے کشمیری عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے بھی ہرفورم پر قانونی واخلاقی مدد کی ہے۔ اقوام عالم اپنا وعدہ پورا کرے۔ انشاء اللہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو کر رہیگا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب میں محترمہ شمیم نذیرشال کوعمرہ ادائیگی پرمبارک باد دی اور کہا کہ پروفیسرنذیرشال کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ تاکہ یہ دیرینہ مسلہ ختم ہواور کشمیری مسلمان آزادی سے زندگی گذار سکیں۔