سندھ: ایک ماہ میں گاڑیوں سے 2 کروڑ 39 لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایک ماہ کی روڈ چیکنک کے دوران جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق جرمانے اور موٹر وہیکل ٹیکس جنوری 2025ء کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران جمع ہوئے۔ مجموعی طور پر 38066 گاڑیاں چیک کی گئیں، میرپورخاص ڈویڑن میں 7655 گاڑیاں چیک کرکے 7.272 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔ حیدرآباد ڈویڑن میں 4.940 ملین روپے 11184 گاڑیوں کی ل چیکنگ کے دوران جمع کیے گئے۔ سکھر ڈویڑن میں 5385 گاڑیاں چیک کرکے ان سے 2.963 ملین روپے کا موٹر وہیکل ٹیکس وصول ہوا۔ لاڑکانہ ڈویڑن میں 3275 گاڑیوں سے 2.749 ملین روپے جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویڑن میں 3737 گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد2.553 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول ہوا۔ کراچی ڈویڑن میں 6830 گاڑیاں چیک کی گئیں اور اس دوران 1.510 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔