خالد مقبول کا وفاق المدارس العربیہ کےامتحانی مراکز کا دورہ، طلبہ کیلیے کورسز کا اعلان

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وفاق المدارس کے تحت قائم شدہ 3 امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دینی مدارس اور نیو ٹیک کے اشتراک سے مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کیلیے مختلف کورسز کرانے کا بھی اعلان کیا۔