2025 میں 45 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف‘مہمات شروع

131
سرگودھا ،ملک بھر میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں رضا کا ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلارہاہے

اسلام آباد: ملک بھر میںسال 2025ءکی ابتدائی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں 2025ءکی اولین نیشنل انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان بھر میںپولیو کے خاتمے کے لیے پولیو مہم آج سے9 فروری تک بھر پور چلائی جا رہی ہے۔ اس ہم کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار پورے ملک میں45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے ویکسن پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پر مشتمل عملہ بطور پولیو ورکرز اس مہم میں اپنی بھر پور خدمات سرانجام دیں گے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے دارالخلافہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے مہم کا بھر پورجائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے تفصیلی ملاقات کی۔