پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل

152
لاہور: کورونا وبا کے باعث اور بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے شہریوں کو اسپتال نہ جانے کی حکومتی ہدایات کے بعد سروسز اسپتال میں او پی ڈی بند کا شعبہ سنسان پڑا ہے

لاہور: (انٹرنیشنل ویب ڈسیک) پنجاب میںینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میںبھی داخل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں بطور احتجاج جو ہڑتال کی ہے، اس کی وجہ سے او پی ڈی بھی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ سینئر ڈاکٹرز نے بھی او پی ڈیز میں کام کرنا بند کردیا ہے، جس کے باعث نئے اور پرانے ہر طرح کے مریضوں کو شدید جانی مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ احتجاج کی وجہ سے گزشتہ 6 روز سے انجیو گرافی کا شعبہ بھی بندش کا شکار ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ پچھلے ہفتے ہونے والے جھگڑے میں ملوث 2 ڈاکٹروں کا اسپتال سے تبادلہ کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نگ ڈاکٹرز ایک ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے اور دوسرے کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔