اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔
نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا ،جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا ،اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کےلئے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو 8 فوری کو بھی آ کر دیکھ لیں۔