روزنامہ جسارت کے خالد مخدومی اور محمد انور کیلیے کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس

155
Condolence reference for Khalid Makhdoomi and Muhammad Anwar

کراچی: روزنامہ جسارت کے مرحوم سینئر صحافیوں خالد مخدومی اور محمد انور کے لئے آج ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس کیا گیا ۔ جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری سہیل افضل، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی ، سینئر صحافی منیر الدین، مرحوم خالد مخدومی کے بھائی سینئر صحافی محمد طارق مخدومی اورمرحوم محمد انور کے صاحبزادے ارحم نے ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحومین کی زندگی اور حالات پر روشنی دْالی۔

مقررین نے دونوں مرحومین کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد مخدومی اورمحمد انور نے انتہائی ذمہ داری اوردیانتداری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے اور صحافتی اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور اپنی جان کی پرواہ ناکرتے ہوئے کبھی کسی خبر کو نہیں روکا۔

اس موقع پر سکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل نے کہا کہ خالد مخدومی بہت خوش مزاج انسان تھے۔ جبکہ محمد انور نے ایسے حالات میں زندگی گزاری جو بہت تشویشناک تھے، لیکن اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیتے۔

سنیئر صحافی مقصود یوسفی نے کیا کہ خالد مخدومی نے صحافت اختیار کرتے ہوئے اپنے والد اور بڑے بھائی کا احترام برقرار رکھا۔ مخدومی نے پر عزم زندگی بسر کی۔ اور سودے بازی کو نظر انداز کیا۔

منیرالدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہم عصر دوستوں کے حوالے سے مختلف واقعات بیان کیے۔