جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

99

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار،تھانہ Bسیکشن ایس ایچ او انسپکٹر طاہر حسین مغل کی سب انسپکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ساتھ کارروائی، دوران گشت خفیہ انفارمیشن پر لطیف آباد نمبر 10 افضال گرانڈ کے قریب کارروائی، جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت سلمان علی شاہ کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 92 جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کم قیمت میں لوگوں کو جعلی امریکی ڈالر فروخت کرتا تھا،ملزم کی گرفتاری خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی ،گرفتار ملزم محکمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو ایک مقدمہ میں روپوش و مطلوب ہے ،گرفتار ملزم سے اس کاروبار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے، ملزم کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔