راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ چار رائونڈ مکمل ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کی ٹیم 84 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، او جی ڈی سی ایل 76 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔