مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کاسیالکوٹ چیمبر کا دورہ

174

سیالکوٹ (کامرس رپورٹر ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( نیپا) کی زیر نگرانی ان لینڈ سٹڈی ٹور 42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 13 رکنی وفد نے ڈپٹی سیکرٹری( نیپا )سروش اعجاز کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ نائب صدر سیالکوٹ چیمبرعمر خالد نے شرکاکا خیر مقدم کرتے ہوئے سرکاری افسران کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں نیپا کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تمام افسران آنے والے دنوں میں مختلف وفاقی، صوبائی یا ضلعی سطح پر تعیناتی کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔