جاز نے جدید ڈیجیٹل ایکسپیریئنس سینٹر متعارف کرادیا

50

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں جاز کے جدید ایکسپیریئنس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ ایکسپیریئنس سینٹر جاز کی ڈیجیٹل شناخت کا عکاس ہے، جہاں جدید اور متحرک ورک اسپیس تخلیق کیا گیا ہے تاکہ ٹیم ورک، اختراعات اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جاز کی ڈیجیٹل ورک پلیس حکمتِ عملی کے تحت یہاں بزنس سینٹر، دفاتر، کیفے، کانفرنس رومز اور جدید ورک اسپیس موجود ہیں، جو فزیکل اور ورچوئل کام کے لیے موزوں ہیں۔افتتاح کے موقع پر جاز کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ”یہ سینٹر بدلتے ہوئے کام کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہتر اور جدید ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ہماری جدت پسندی میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کو مزید ڈیجیٹل اور مربوط بنانے کے ہمارے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔ جاز میں ہم جدید ڈیجیٹل سہولتوں کو انسانی ضروریات کے مطابق ڈھال کر صارفین کا تجربہ بہتر بنا رہے ہیں۔”جاز نے اس سینٹر میں اسپیشل افراد کے لیے بھی قابلِ رسائی خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ سب کے لیے مساوی، جامع اور پائیدار کام کی جگہ فراہم کی جا سکے۔