واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے قبل از پیدایش کینسر کے خطرے سے خبردار کردیا ۔ امریکی وان اینڈل انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کینسر کے خطرے سے متعلق چوہوں پر تحقیق کی،جس میں جائزہ لیا گیا کہ جانداروں میں کینسر کیسے اور کب پیدا ہوتا ہے ۔ محققین نے چوہوں کی نشوونما کے دوران دوایپی جینیٹک صورتحال کا مشاہدہ کیا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں ۔ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ خطرہ پیدائش سے قبل ہی شروع ہوسکتا ہے۔