سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

125

کراچی: سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 5 فروری (بدھ) کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ کے تمام تعلیمی ادارے، سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری کو بند رہیں گے۔