پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

136
PCB has announced the national team

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان کی 15 رکنی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔ قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ جبکہ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔