کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاتھاکہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، الیکشن ٹریبونل ہماری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر چکا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کیس منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔