گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2افراد جاں بحق، 4کی حالت غیر ہوگئی

26

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، چار افراد زخمی ہوئے جب کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ ناظم عرف ناصر ولد پٹھان خان، اور45سالہ کامران شامل ہیں، جب کہ متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز مغل اور 40 سالہ خالد شامل ہیں، تاہم دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے والے افراد کو پہلے جناح اسپتال لے جایا گیا، پھر وہاں سے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے انھیں سول برنس وارڈ منتقل کیا گی۔