واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ 30 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو قید کر کے بدنام زمانہ گوانتاناموبے ملٹری جیل میں رکھا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے لاکن ریلی بل پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد جرائم کے الزام میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو مقدمے سے پہلے حراست میں رکھا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بل پر دستخط کے بعد پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کردی ہے ہے کہ گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین وطن کو رکھنے کے لیے انتظام شروع کریں۔
خیال رہے کہ یہ جیل 9/11 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس بل کا نام جارجیا کی نرسنگ کی طالبہ کے نام پر رکھا گیا ہے جسے گزشتہ سال وینزویلا کے ایک شہری نے قتل کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے دوسرے دورِ اقتدار کے آغاز پر تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈان کا وعدہ کیا تھا۔