جلسے کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے کارکن خود اکٹھے کریں: جنید اکبر

179
PTI Khyber Pakhtunkhwa President threatened

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پیسے لینے کے بجائے کارکن خود اکٹھے کریں۔

ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہر ایم این اے کے زیرِ انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا،ایم این اے کے لیے جلسوں  کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔