علی بابا نے بھی اپنا اے آئی ماڈل کوین 2.5 میکس ریلیز کردیا

156

چین کے سب سے بڑے آن لائن اسٹور چلانے والی کمپنی، علی بابا گروپ نے اپنے نئے اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” کا آغاز کر دیا ہے۔

چینی اسٹارٹ اپ کمپنی ڈیپ سیک کی حیرت انگیز کامیابی کے بعد چین میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے، اور علی بابا گروپ نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” متعارف کرایا ہے۔

 علی بابا کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ مؤثر ہے۔

علی بابا نے “کوین 2.5 میکس” کو چینی نئے سال کے پہلے دن ریلیز کیا، جب کہ چین میں سرکاری تعطیلات جاری تھیں۔ 

ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں بیدو اور بائٹ ڈانس بھی اپنے اے آئی ماڈلز پہلے ہی متعارف کروا چکی ہیں۔