کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی اور منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں فوسل فیول کی کھپت کو کم کرنے کیلیے الیکٹرک گاڑیاں اور ای وی چارجنگ اسٹیشن متعارف کرانے کیلیے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے گی۔ وزیر توانائی نے یہ بات بدھ کو اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔