پی ایم ای ایکس میں 63.668 بلین روپے کے سودے

108

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 63.612بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 57،709 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 24.627 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 21.185 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.589 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 3.247 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.787 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.150بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.247 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 650.869 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 419.151 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 359.808 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 155.332 ملین روپے رہی۔