پٹرول پمپس کی نشاندہی کیلیے موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز

209

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے جدید ترین موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق موبائل ایپلیکیشن کا آغاز پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم ہے، یہ ایپ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ملک بھر میں قانونی پیٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

‘راہ گزار’ ایپ صارفین، ضلعی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے غیر قانونی دکانوں یا “باکس اسٹیشنز” کی نشاندہی کرنے کے لیے  پلیٹ فارم پیش کرے گی۔ چیئرمین اوگرا کاکہنا تھاکہ اس سفر کا آغاز اگست 2024 میں اوگرا اور ایف بی آر کے درمیان بات چیت کے ساتھ ہوا، راہ گزر’ کا آغاز ایک وسیع تر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا پہلا مرحلہ ہے جس کا مقصد احتساب کو فروغ دینا، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور تیل کی صنعت کی سالمیت کو بڑھانا ہے۔