ارکان اسمبلی کی اسکیموں کیلیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری

217
Approval to release 50 billion rupees

اسلام آباد: حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔

حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے، جبکہ حکومت خیبرپختونخوا کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

میڈیاذرائع کے مطابق اسلام آباد کے لیے 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، حکومت نے 50 ارب کی منظوری پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لیے دی ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام نے فنڈز متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو جاری کیے، فنڈز صوبائی حکومتوں کو ایس اے پی اسکیموں پر عملدرآمد کرانے کے لیے جاری کیے گئے۔کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ایس اے پی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے۔