کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 43.763 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 45،080 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوے? جن کی مالیت 20.658 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 11.013 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.889 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.267 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.922 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.344 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 846.848 ملین روپے رہی۔