گھروں کی تعمیرکے لئے بینکوں سے جاری قرضوں میں 4 فیصد کمی

68

کراچی (کامرس رپورٹر ) گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 200 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاد ہ ہے۔دسمبر 2023 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 208 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔