پاکستان کا او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے کا خیر مقدم

99

جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید کا خیرمقدم کیا ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندہ کے طور پر تقرر کی مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق فواد شیر اور ایم جے ایچ جابید نے ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات اور مخلتف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلیے مل جل کر کام کرنے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔