وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروبار میں آسانی لانے کی کوششیں کررہے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے ،بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، برآمدات بڑھ رہی ہیں ،بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے شبانہ روز محنت کررہےہیں، حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے حوالے سے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، اُمید ہے پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے،بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔