اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے حکومت سے مزید مزاکرات کرنے سےانکارکرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نے اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کے باعث بننے والی حکومت شروع سے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہی ہے، کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ سیکریٹری اسپیکر کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ دور حاضر میں ہر فرد کو آپڈیٹ کرنے والا ادارہ میڈیاہے جو حالات وواقعات سے باخبر رکھتا ہے، آج اسی کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پیکا ایکٹ بل کے تحت کسی پر بھی فیک نیوز کا الزام لگااٹھالیا جاتاہے جبکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔