روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

149

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔