میونسپل کمیٹی گوادر میں حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

80

گوادر(نمائندہ جسارت)میونسپل کمیٹی گوادر میں خالی نشست وارڈ نمبر 7 سے حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار حمیر امین کامیاب۔ میونسپل کمیٹی گوادر کی خالی نشست وارڈ نمبر 7 امام بخش امام وارڈ میں گزشتہ روز انتخابات ہوئے۔ انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں ہوئے اس موقع پر کوئی بھی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا پولنگ بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر نتائج کا اعلان کیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار حمیر امین نے 39 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار نعیم سید محمد نے 23 ووٹ لیے۔ مذکورہ خالی نشست پر صرف یہی دو امیدوار میدان میں تھے۔ وارڈ نمبر 7 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 109 ہے۔ مجموعی طورپر 63 ووٹ پڑے جس میں 1 ووٹ خراب قرار دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن گزین بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری۔ تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے بھی پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور تمام عمل کا جائزہ لیا۔