شکارپور(نمائندہ جسارت) میں سیپکو کا آپریشن 4 کروڑ 13 لاکھ روپے بقایا جات والے 13 ٹرانسفارمروں سمیت ڈائریکٹ کنڈا کنکشن کی بجلی کاٹ دی گئی شہری بجلی چوری سے اجتناب کریں تعاون کریں سہولت فراہم کریں گے، سہیل احمد ملانو ۔تفصیلات کے مطابق ای سی صابر حسین بگٹی، ایکسیئن حبیب اللہ پھنور ،ایس ڈی او سب ڈویژن ٹو سہیل احمد ملانو کی نگرانی میں ڈیفالٹ اور زیرو پیمنٹ والے ٹرانسفارمروں کی بجلی کی کنکشن کاٹ دی گئی مختلف علاقوں نم کبڑ موڑ ، بروہی کالونی ،ارائین کالونی، فش مارکیٹ، چوہان کالونی، میرانی محلہ، اسٹیشن روڈ، اسٹیشن کالونی سمیت دیگر علاقوں کی 13 ٹرانسفارمر کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اس سلسلے میں آپریشن کی نگرانی کرنے والے ایس ڈی او سب ڈویژن ٹو سہیل احمد ملانو نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 13 ٹرانسفارمروں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جب تک بل کی باقیاجات ادا نہیں کی جائے گی تب تک ان علاقوں کی بجلی بحال نہیں کریں گے بجلی چوری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی شہری بجلی چوری سے اجتناب کریں جس شہری کا بجلی کا بل درست نہیں ہے آفس آکر بجلی کا بل درست کرواکر بل کی پیمنٹ کریں دیگر صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی شہری تعاون کریں سہولتیں فراہم کریں گے۔